Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو برس میں چار لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں کے لیے روزگار

مقامی انجینیئرز کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 4 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق احمد الراجحی نے 2021 کے لیے سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 2 لاکھ  سعودی نوجوانوں جس میں خواتین شامل ہیں کو لیبر مارکیٹ میں پہلی بار قدم رکھنے کا موقع ملا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ڈینٹسٹ کی سعودائزیشن کی مہم شروع کرنے کے بعد سے اب تک 2200 سعودی ڈینٹسٹ، 4 ہزار 281 فارماسسٹ، 13 ہزار انجینیئر اور 15 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹنٹ کو روزگار فراہم ہوا ہے۔ 
سعودی وزیر افرادی قوت نے کہا کہ سعودی لیبر مارکیٹ سے منسلک ہونے والے مقامی انجینیئرز کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اب مملکت میں صرف 20 فیصد غیر ملکی انجینیئرز ہیں۔
انہو ں نے اطمینان دلایا کہ سعودائزیشن کے فیصلے مربوط اور منظم طریقے سے کیے جارہے ہیں۔ سعودائزیشن کے فیصلے میں نجی کمپنیوں اور اداروں کے مالکان کو شریک کیا جارہا ہے۔ ان سے بات چیت کرکے اورافہام و تفہیم کے بعد   فیصلے ہورہے ہیں۔ 

شیئر: