Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی پروگراموں کے ٹکٹوں کا اجرا بھی توکلنا ایپ سے منسلک

محکمہ تفریحات اور سدایا نے معاہدہ کیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں محکمہ تفریحات اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) نے سعودی عرب میں تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ کو توکلنا ایپ سے مربوط کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اب توکلنا ایپ پر ہیلتھ اپ ڈیٹ دکھائے بغیر کسی شخص کو تفریحی پروگرام میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
معاہدے کے مطابق محکمہ تفریحات کی جانب سے  ٹکٹ فروخت کرنے والے مراکز کو توکلنا ایپ سے مربوط کیا جائے گا۔ ٹکٹ لینے والے کا اندرج توکلنا ایپ پر ہوگا۔
تفریحی پروگرام کے ٹکٹ فروخت کرنے والے مراکز تولنا ایپ سے یہ پتہ لگا سکیں گے کہ  ٹکٹ خریدنے والا  تفریحی پروگرام میں جانے کا مجاز ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ توکلنا ایپ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے تجربات کر رہی ہے۔
محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نےکہا ہے کہ اس معاہدے کی بدولت شائقین مختلف تفریحی پروگراموں کا محفوظ اور صحت محاحول میں لطف اٹھا سکیں گے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) کے چیئر مین ڈاکٹر عبدللہ الغامدی نے محکمہ تفریحات کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ سدایا نے سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ تعاون کی جہت میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو سدایا کے سربراہ اعلی ہیں کی یہی ہدایت ہے کہ سدایا تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے۔

شیئر: