Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں کے پرنسپلز، عملے اور طلبہ کا توکلنا سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں

’طلبہ، اساتذہ اور دیگر ملازمین کے کرونا ویکسین لگوانے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا‘ ( فوٹو: العربیہ)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق سکول پرنسپلز کو نئے اختیارات دیے گئے ہیں۔
العربیہ کے مطابق  انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ اختیارات سکول کے پرنسپلز کو تدریسی عملے اور دوسرے ملازمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔‘
 ’سکول کے سربراہان کو ایپ کے ذریعے بتایا جائے گا کہ سٹاف میں کون کون شخص وائرس سے صحت یاب ہو چکا ہے۔‘
’اس کے علاوہ سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر ملازمین کے کورونا ویکسین لگوانے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔‘
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی وزارت تعلیم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر طلبہ اور تدریسی عملے کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں زیر تعلیم 12 سال سے زائد عمر کے 50 لاکھ طلبہ وطالبات کو ویکسین لگائی جائے گی۔

شیئر: