Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں سیکیورٹی فورس نے حصار قائم کیے رکھا

ایمرجنسی فورس حجاج کی امن سسلامتی پر مامو ر ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی ادارے کے ماتحت سپیشل فورس نے اس سال حجاج  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے میدان عرفات کے اطرف حصار قائم کیے رکھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایمرجنسی فورس حجاج کی امن سسلامتی پر مامو ر ہے۔ فورس نےمسجد نمرہ جانے والے راستوں پر نمازیوں کو منظم کیا جبل رحمت پر حجاج کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا۔

حجاج سے ایس او پیز کی پابندی کرائی گئی( فوٹو ایس پی اے)

حجاج سے ایس او پیز کی پابندی کرائی۔ سپیشل ایمرجنسی فورس میدان عرفات سے مزدلفہ جانے والے حجاج کے قافلوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے ہیں۔
علاوہ ازیں سرکاری تنصیبات کے امن پر مامور سیکیورٹی فورس نے بھی میدان عرفات کے اطراف مکمل حصار قائم رکھا۔ کسی بھی ایسے شخص کو جس کے پاس حج کا اجازت نامہ نہیں تھا میدان عرفات جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سیکیورٹی فورس نے پیدل دستے، موٹر سائیکل دستے، اور گاڑیاں حجاج کی سلامتی کے لیے مختلف مقاامت پر تعینات کی ہیں۔

شیئر: