Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی 23.2 ملین خوراکیں دے دی گئیں

ویکسین کے دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو ہوا تھا- (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بدھ  21 جولائی تک کورونا ویکسین کی  2 کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار  208 خوراکیں دے دی گئیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ 18.44 ملین پہلی خوراک جبکہ 4.8 ملین دوسری خوراک اب تک دی جاچکی ہیں اس کے علاوہ 1.42 ملین خوراکیں بزرگوں کو اب تک دی گئی ہیں-

عید کے دنوں میں وزارت صحت نے ویکسین کی خصوصی سہولت فراہم کی ہے- (فوٹو عرب نیوز)

وزارت صحت عید کے دنوں میں اپنے سینٹرز پر کورونا ویکسین کی سہولت خصوصی طور پر فراہم کیے ہوئے ہے-
وزارت صحت نے ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا- ویکسین کے دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو مملکت بھر میں کثیر تعداد میں سینٹرز کھول کر کیا جہاں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جارہی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: