Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسینیشن کا نیا مرحلہ، بارہ سے اٹھارہ سال کے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی

دوسری خوراک کےلیے عمر کا تعین مرحلہ وار کیا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں ویکسینیشن کے نئے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 12 سے 18 برس کی عمر کو شامل کیا جائے گا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ  فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے 12 سے 18 برس کی عمر تک کے لیے فائزر بائیونٹیک ویکسین کو منظور کرلیا گیا ہے۔ 

ویکسین کی منظوری سے قبل تجربات کامیاب رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے جو مکمل طور پرکامیاب رہے۔ تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عمر کے لیے بھی ویکسین مفید ثابت ہوتی ہے۔ 
واضح رہے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کی 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50 برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 
ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ دوسری خوراک کےلیے عمر کا تعین مرحلہ وار کیا جائے گا جو ویکسین کی آمد کو دیکھتے ہوئے مقرر کی جائے گی۔ 

شیئر: