Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم ’مکارم‘ کی جانب سے آب زم زم کی دس لاکھ بوتلیں تقسیم

چارمقامات پرفلاحی تنظیم کے رضا کارموجود ہوتے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں فلاحی تنظیم ’مکارم‘ کی جانب سے کورونا کی پابندی کے بعد  مسجد الحرام کے کھلنے اور حج کے اختتام تک آب زم زم کی دس لاکھ بوتلیں زائرین اور حجاج میں تقسیم کی گئی ہیں۔
ویب نیوز سبق کے مطابق گزشتہ برس مملکت میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث حرم مک عام افراد کےلیے بند کردیا گیا تھا بعدازاں وبا کے اثرات کم ہونے پرمرحلہ وار مسجد الحرام کو عمرہ زائرین کےلیے کھولا گیا ہے۔ 
اس موقع پرفلاحی تنظیم ’مکارم‘ کی جانب سے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین کو آب زم زم کی ٹھنڈی بوتلوں کی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ 

آب زم زم کی تقسیم کے لیے چار مقامات کو منتخب کیا گیا تھا(فوٹو سبق)

فلاحی تنظیم کی جانب سے آب زم زم کی تقسیم کے لیے مکہ مکرمہ کےعلاقے میں چار مقامات کو منتخب کیا گیا تھا جہاں تنظیم کےاہلکار وہاں آنے والے عمرہ زائرین اورعازمین میں آب زم زم کی ٹھنڈی بوتلیں تقسیم کرتے تھے۔ 
مسجدا لحرام آنے والوں کےلیے انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ میں چار گیدرنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے بسوں کے ذریعے زائرین کو لایاجاتا ہے۔
مخصوص مقامات میں اجیاد، کدی ، جمرات اورغزہ شامل ہیں۔ ان چاروں مقامات پرفلاحی تنظیم کے رضا کارموجود ہوتے ہیں جو وہاں آنے والے زائرین کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرتے ہیں۔ 

شیئر: