Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین، رینٹ اے کار ایجنسیاں، 011 سے کال سمیت گذشتہ ہفتے کی مقبول ویڈیوز

سعودی عرب میں حج سے متعلق خبروں کے علاوہ اس سے متعلق ویڈیوز، غیر قانونی تارکین کی مدد پر 15 سال قید اور 011 سے شروع ہونے والے نمبر سے کال سمیت وڈیوز کو گزشتہ ہفتے پسند کیا گیا:
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام 200 ہنرمند وں کی مدد سے انجام دیا گیا:ہر سال 9 ذی الحجہ وقوف عرفہ کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام 200 ہنرمند وں کی مدد سے انجام دیا گیا۔
غیر قانونی تارکین کی مدد پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ:'جو شخص بھی کسی بھی شکل میں غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے پندرہ 15 تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔'
خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر واپسی کی مدت کا تعین کیسے ہوگا؟
011 سے شروع ہونے والے نمبر سے کال آئے تو کیا کریں؟:سعودی عرب میں سائبرکرائم کنٹرول کے ماہر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ہیکرز نے نئے طریقہ اختیار کر لیے ہیں جن سے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ 011 سے شروع ہونے والے نمبر سے کال آئے تو کیا کریں؟

 حجاج کی میدان عرفات میں مسجد نمرہ آمد:حجاج کی میدان عرفات میں مسجد نمرہ آمد، خطبہ حج، ظہر اور عصر کی نماز ادائیگی کی گئی۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری:ریاض ، ابھا ،جازان اور سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں جمعہ کی شب موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

چار سو کلو گرام وزنی شخص قریات سے ریاض منتقل:سعودی عرب میں ایوان شاہی کی جانب سے جاری خصوصی احکامات کے تحت 400 کلوگرام وزنی شخص کو خصوصی سی 130 طیارے کے ذریعے قریات سے ریاض منتقل کردیا گیا۔

جازان ڈیم میں پانی کی سطح کم کرنے کےلیے ڈیم کے دروازے کھولے گئے۔

حمی تاریخی علاقہ عالمی ورثے میں شامل:سعودی عرب میں نجران کا حمی تاریخی علاقے کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شمار کیا گیا ہے ۔

رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد:سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے 25 جولائی سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

شیئر: