Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے النفود صحرا میں بھٹکنے والے دو غیرملکیوں کو بچا لیا 

سیکیورٹی فورس کا ہیلی کاپٹر تلاش کرنے سے قاصر رہا تھا(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی شہری نے حائل کے النفود صحرا میں راستہ بھول جانے والے دو غیرملکیوں کو بروقت مدد کرکے بچا لیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق صحرا میں پھنس جانے والے غیرملکی کے رشتہ دار ’المنا احمد‘ نے بتایا کہ اس کا بھائی اور دوست شمالی حائل کے النفود صحرا میں راستہ بھول کر مسلسل دو روز تک پیدل چلتے رہے۔
 دونوں شمالی حائل کے شہر جبۃ میں ایک سعودی شہری کے یہاں ملازم ہیں۔ ڈیوٹی کے بعد آجر نے انہیں حائل پہنچانے سے منع کر دیا تھا جس پر انہوں نے پیدل حائل جانے کا فیصلہ کیا۔ 
المنا احمد نے بتایا کہ سعودی شہری ابو مقبل کو صحرا میں میرا بھائی اور اس کا دوست مل گئے۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورس کا ہیلی کاپٹر دونوں غیرملکیوں کو تلاش کرنے سے قاصر رہا تھا۔
 دونوں کو جبۃ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور اب ان کی صحت بہتر ہے۔

شیئر: