Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں 7 دن سے لاپتہ شہری مردہ پایا گیا

’تلاشی مہم میں سرکاری اہلکاروں سمیت رضا کاروں کی بڑی ٹیم شامل تھی‘ ( فوٹو: سبق)
مہد الدہب کے صحرائی علاقے میں گزشتہ 7 دن سے لاپتہ ہونے والا شہری مردہ پایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امدادی ٹیموں کو شہری کی گاڑی ام عثیم بہاڑی علاقے میں ملی ہے جہاں قریب شہری کی لاش بھی پائی گئی۔
واضح رہے کہ 50 سالہ سعودی شہری سفر المطیری گزشتہ 7 دن سے مہد الدہب کے صحرائی علاقے میں لاپتہ ہوگئے تھے۔
گھر والوں نے متعلقہ ادارے کو اطلاع کر دی تھی جس کے بعد تلاش کرنے کی مہم شروع کی گئی۔
سرکاری ادارے کے اہلکاروں سمیت رضا کاروں کی بڑی ٹیم نے تلاشی مہم جاری رکھی مگر کہیں بھی ان کا سراغ نہیں ملا۔
آخر کار کل منگل کو صحرائی علاقے کے شمال میں ان کی گاڑی ملی جہاں قریب ہی شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس اور متعلقہ سرکاری اداروں نے لاش کو مردہ خانے ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا ہے جہاں وفات کے اسباب معلوم کئے جائیں گے۔

شیئر: