Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی خشک سالی کے خطرات سے نمٹنے کے عالمی دن پر بیداری مہم

سعودی جیولوجیکل سروے کے تحت ریت کے بہاؤ پر نظر رکھی جاتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب ریگستان، صحرا  اور وہاں پر آنے والی خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن میں حصہ لے رہا ہے۔
سعودی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہر سال 17 جون کو یہ دن منایا جاتا ہے، اس دن صحرا کی وجہ سے پیدا ہونے والے اور بڑھتے ہوئے خطرات اور زمین کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں آگہی پر ورکشاپ کئے جاتے ہیں۔
وزارت ماحولیات نے بتایا ہے کہ سعودی وژن 2030 کی حکمت عملی کے تحت پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

وزارت ماحولیات زمین کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہاں صحرا اور خشک سالی سے نمٹنے اور جنگلات، چراگاہوں اور زرعی زمین جیسے وسائل کے تحفظ کے لئے بھی اہم کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہےکہ وہ زمین کے غلط استعمال اور انحطاط کو روکنے کے لئے کام کر رہی ہے، جس میں سائنسی تحقیق میں بڑی کوششیں شامل ہیں۔
اس میں  پائیدار ترقی سے متعلق شعبوں میں اور قدرتی وسائل کے انحطاط اور نقصانات سے نمٹنے کے لئے بھی خصوصی منصوبے قائم کیے گئے ہیں۔
اس کا مقصد موجودہ  اور آئندہ نسلوں کے لئے صحت مند اور مناسب ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

جنگلات، چراگاہوں اور زرعی زمین جیسے وسائل کے تحفظ کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

وزارت نے مویشیوں کی پرورش، غیر مناسب زرعی طریقوں، آبی وسائل کا غلط استعمال اورماحولیاتی تباہی کی وجوہات کے حل کے لئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے 2019 میں ایک قومی مرکز قائم کیا ہے جس کے تحت سبزیوں کی کاشت اور حفاظت کے ساتھ  چراگاہیں، جنگلات اور قومی پارکوں کے انتظام کو بہتر بنانے، پودوں کے جینیاتی وسائل اور پودوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے قومی حکمت عملی جاری کی گئی ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے کے تحت اہم سڑکوں، رہائشی علاقوں اور دیگر مقامات پر زمین کے انحطاط اور ریت کے بہاؤ پر نظر رکھی جاتی ہے  اور جغرافیائی خطرات  کو کم کرنے اور ان سے محفوظ رکھنے کے لئے سائنسی حل اور سفارشات تیار کی گئی ہیں۔
 

شیئر: