Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم اور تبوک میں منشیات کا کاروبار کرنے والا گروہ گرفتار

’ان کے قبضے سے 75 ہزار 855 نشہ آور گولیاں، 38 کلو چرس، 9160 ممنوعہ نشہ آور ادویہ اور 74 گرام کرسٹل ضبط ہوا ہے‘ (فوٹو: النہار)
ادارہ انسداد منشیات نے قصیم اور تبوک میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جو علاقے میں منشیات کا کاروبار کر رہے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں‘۔
’ان کے قبضے سے 75 ہزار 855 نشہ آور گولیاں، 38 کلو چرس، 9160 ممنوعہ نشہ آور ادویہ اور 74 گرام کرسٹل ضبط ہوا ہے‘۔
’مذکورہ افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لینے پر اسلحہ اور بڑی نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان قصیم اور تبوک میں مشترکہ طور پر منشیات کا کاروبار کرتے تھے‘۔
’ان کے بارے میں ہمیں اطلاع تھی، آخر کار ان کی شناخت ممکن ہوگئی اور انہیں قابو کر لیا گیا‘۔
’گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: