Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فرانس میں ڈیجیٹل اور خلا کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل، خلائی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے پیرس میں پیر کو فرانس کے ڈیجیٹل تعاون کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔
 اس موقع پر سعودی خلائی ادارے کے قائم مقام ایگزیکٹیوچیئرمین ڈاکٹر محمد التمیمی، کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس ٹیکنالوجی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر منیر الدسوقی اور فریقین کی طرف سے کئی عہدیدار موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فریقین نے تیکنیکی، ڈیجیٹل تبدیلی، خلا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔
انہوں نے ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: