Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والے طارق حامدی کا استقبال تصاویر میں

جدہ پہنچنے پر طارق حامدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ (فوٹو: سعودی اولمپکس کمیٹی)
ٹوکیو اولمپکس میں کراٹے کے مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے سعودی کھلاڑی کا جدہ پہنچنے پر پُرجوش استقبال کیا گیا۔

 
جاپان کے دارالحکومت سے وطن واپس پہنچنے پر 23 سالہ کھلاڑی کی تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے سعودی وفد کا نعروں اور چمکیلی پنیاں گرا کر استقبال کیا گیا۔

سعودی عرب کے نوجوان ایتھلیٹ 23 سالہ طارق حامدی نے ٹوکیو اولمپکس میں کراٹے کے 75 کلوگرام پلس کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

طارق حامدی اپنے ایرانی حریف سجاد گنج زادہ سے 4-1 سے جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے قریب تھے کہ پینلٹی کی وجہ سے وہ یہ تمغہ حاصل نہ کر سکے۔

طارق حامدی کے ایرانی حریف سجاد گنج زادہ نے یہ میچ 4-0 سے جیتا۔

میچ کے آغاز میں ہی نو سکینڈ کے اندر طارق نے آئیپو سکور کر کے 0-3 کی برتری حاصل کر لی تھی کچھ ہی دیر بعد یوکو کے ساتھ یہ برتری 4 پوائنٹس تک بڑھا لی مگر میچ کا اختتام سلور میڈل پر لے گیا۔

تصاویر: سعودی اولمپکس کمیٹی ٹوئٹر

شیئر: