Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں فروخت ہونے والے گھروں کی تعداد بڑھ گئی

نائٹ فرینک کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سعودی عرب میں ریزیڈینشل مارکیٹ میں تیزی کی قیادت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں ریزیڈینشل لین دین کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 77 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی شہر جدہ میں فروخت ہونے والے گھروں کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نائٹ فرینک میں مشرق وسطیٰ کے ریسرچ پارٹنر اور سربراہ فیصل درانی نے کہا کہ’کوویڈ کے بعد کی بحالی کبھی ہموار سفر نہیں تھی لیکن ہم مارکیٹ کے بعض حصوں میں مسلسل ترقی دیکھ رہے ہیں۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات ریزیڈینشل مارکیٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں جس میں ریاض، جدہ اور دمام میٹروپولیٹن ایریا میں ایک لاکھ 55 ہزار نئے مکانات 2023 کے اختتام سے پہلے مکمل ہونے والے ہیں جن میں سے ایک لاکھ صرف ریاض میں ہیں۔
دارالحکومت میں اپارٹمنٹ کی قیمتوں میں گذشتہ سال 7.6 فیصد اضافہ ہوا  جو کم از کم 2017 کے بعد سب سے تیز رفتار ہے۔ تاہم ریاض سے باہر کرائے کی شرح میں کمی جاری ہے۔
آفس مارکیٹ
نائٹ فرینک میں مشرق وسطیٰ کے ریسرچ پارٹنر اور سربراہ فیصل درانی نے کہا کہ ریاض دفتر پوری دنیا کی طرح اسی طرح کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ کرایہ دار کورونا کی عالمی وبا کے بعد ’رائٹ سائز‘کے خواہاں ہیں جبکہ ریاض میں سرکاری اور نیم سرکاری شعبے کے اداروں کی مانگ سے گریڈ اے کے دفتر کے کرائے کی سپورٹ کی جا رہی ہے، نئی سپلائی بڑھتی ہوئی ’تیزی سے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔‘
نائٹ فرینک نے تقریباً 1.8 ملین مربع میٹر کی نشاندہی کی ہے جو 2023 کے اختتام تک مکمل ہو گا جس میں سے 56 فیصد ریاض کے لیے بنایا گیا ہے۔
فیصل درانی نے کہا کہ ’یہ ممکن ہے کہ گریڈ بی کی عمارتیں کرائے پر سب سے زیادہ نیچے کا دباؤ محسوس کریں گی کیونکہ معیار کی پرواز تیز ہوتی ہے خاص طور پر ریاض اور جدہ جیسے شہروں میں جو اگلے تین سالوں میں کل آفس سپلائی میں 25 فیصد اور 36 فیصد اضافہ دیکھیں گے۔‘
نائٹ فرینک کو توقع ہے کہ 2023 کے اختتام تک ریاض اور جدہ میں کل آفس سٹاک 5.3 میٹر مربع اور 1.8 میٹر مربع میٹر تک پہنچ جائے گا۔
ریٹیل رینٹ
فضائی سفر میں پابندیوں کے درمیان شاپنگ مالز کے کرائے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نائٹ فرینک کے مطابق  18 ماہ کے دوران پرائم شاپنگ مالز میں لیز کی شرح 1 سے 5 فیصد کے درمیان گر گئی۔ صرف دوسری سہ ماہی کے دوران مملکت کے بہترین شاپنگ مالز کے کرائے میں ریاض، جدہ اور ڈی ایم اے میں 1.5  سے 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

شیئر: