Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے 53 ہزار نئے مکانات کے لیے پلاٹ مختص کر دیا

2030 تک 70 فیصد تک سعودی اپنے گھر کے مالک ہوں گے- (فوٹو سبق)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے شمالی علاقے میں مکانات سکیموں کی تعداد دگنی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے 53 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کے لیے20 ملین مربع میٹر کا رقبہ مختص کر دیا۔  پلاٹ کی ملکیت وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کو منتقل کر دی گئی۔ 

20 ملین مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے- (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں الجوان رہائشی علاقے کا رقبہ 10 ملین مربع میٹر سے بڑھا کر 30 ملین مربع میٹر کردیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہاں 53 ہزار مزید مکانات تعمیر ہوں گے- جملہ سہولتوں سے آراستہ ہوں گے۔ اس سے قبل یہاں  20 ہزار مکانات پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے  تعمیر کرنے کا پروگرام چل رہا تھا۔ 
سعودی ولی عہد مملکت میں مکانات کے مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے میں دلچسپی لے  رہے ہیں۔
2020 تک گزشتہ چار برسوں کے دوران مکانات کے سعودی مالکان کا تناسب 47 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ گیا- 2030 تک 70 فیصد تک سعودی اپنے گھر کے مالک ہوں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: