Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ نیچے کر کے شاذروان سے باندھ دیا گیا

’فیکٹری کے ماہرین غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ باندھ دیا ہے۔‘ ( فوٹو: واس)
حرمین شریفین  انتظامیہ اور غلاف کعبہ فیکٹری نے حج کے دوران غلاف کو اوپر کیا تھا، اب اسے واپس اپنی اصل حالت میں پھیلا دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کو واپس نیچے کرنے اور شاذروان کے ساتھ باندھنے کا عمل حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی موجودگی میں کیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ فیکٹری کے سیکرٹری اور مسجد حرام میں معیار اور پلاننگ کے مشیر عبدالحمید بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کو نیچے کرنے کا کام پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے۔‘
’حج سیزن 1442ھ کے دوران غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا تھا تاکہ حج کے موقعے پر غلاف کو محفوظ رکھا جاسکے۔‘

شیئر: