Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سمندری آلودگی کے انسداد کی فرضی مشقیں مکمل

 33 سرکاری اور نجی اداروں نے اس میں حصہ لیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں سمندری آلودگی کے انسداد کی فرضی مشقیں مکمل کی گئی ہیں۔ گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے افتتاح کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سمندری آلودگی سے نمٹنے کی فرضی مشق کے قومی پروگرام کے سربراہ علی الغامدی نے بتایا کہ 33 سرکاری اور نجی اداروں نے اس میں حصہ لیا ہے۔
یہ کثیر المقاصد پروگرام کا ایک مقصد ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں تک یہ پیغام پہنچانا تھا کہ سعودی قیادت ماحولیاتی تحفظ میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہے۔ خصوصا سمندری آلودگی سے بچاؤ اور ممکنہ آلودگی کی صورت میں اس سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ 

سمندری آلودگی کے انسداد کا پروگرام تین دن تک جاری رہا۔(فوٹو ایس پی اے)

دوسرا مقصد سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے سرکاری اور نجی اداروں کو مستعد  کرنا اور اس حوالے سے مشترکہ پروگرام موثر انداز میں نافذ کرنا تھا۔ 
علی الغامدی نے بتایا کہ سمندری آلودگی کے انسداد کا پروگرام تین دن تک جاری رہا۔
پروگرام کی بدولت سرکاری اور نجی اداروں کو یہ اعتماد حاصل ہوا کہ خدانخواستہ اگر اس قسم کی صورتحال کبھی پیش آئے تو اس سے ریکارڈ وقت میں احسن طریقے سے نمٹا جاسکے گا۔

شیئر: