Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریضوں میں مزید کمی، 1532 افراد صحت یاب

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 766 نئے کیسز سامنے آئے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ چند روز سے کورونا کے نئے  مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے اور شفایاب افراد کی تعداد بڑھنے لگی ہے-
سبق اور اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 766 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مریض 5 لاکھ 36 ہزار  693 ہوگئے-
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کورونا سے شفا پانے والے افراد کی تعداد 1532 رہی جس کے بعد کل صحت یاب افراد کی تعداد  5 لاکھ 18 ہزار 911 ہوچکی ہے- گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا سے 12 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد کل تعداد 8 ہزار  378 تک جاپہنچی ہے-

جمعرات کو سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے- (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کے اعلامیے  کے مطابق جمعرات کو سب سے زیادہ  مریض ریاض ریجن (133) میں سامنے آئے- ریاض کے بعد مکہ مکرمہ میں  127، منطقہ شرقیہ میں  113، عسیر میں  80، قصیم میں  73، جازان میں  72، مدینہ منورہ اور نجران میں 41، 41، حائل  میں  26، باحہ میں 18، تبوک میں  17، حدود شمالیہ میں  14 اور الجوف میں 11 نئے مریض ریکارڈ پر آئے-
کورونا کے اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار  404 ہے جبکہ انتہائی نگہداشت میں 1387 مریض ہیں-
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تنبیہ کی ہے کہ  باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں- ہاتھوں کو پانی سے دھونے یا سینیٹائز کرتے رہنے کا اہتمام کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: