Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین سے رقم جمع کرنے والے دو افراد گرفتار

دونوں افراد عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں- (فوٹو عاجل)
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے  کہا ہے کہ اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے بچت جمع کرکے  باہر بھیجنے والے دو مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا-
ایس پی اے کے مطابق الکریدیس نے بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے رقمیں جمع کرکے باہر بھیجنے والے ایشیائی ہیں- دونوں افراد عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں- مختلف غیر طریقوں سے رقمیں جمع کرکے قانونی انداز میں ترسیل  زر کررہے تھے- وہ غیرملکیوں سے باقاعدہ فیس لیتے تھے-
الکریدیس نے بتایا کہ دونوں غیرملکی ریاض کے ایک محلے میں مکان کو اڈے کے  طور پر استعمال کررہے تھے- ان کے  قبضے سے  26 ہزار 750 ریال برآمد ہوئے- دونوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: