Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پر سعودی عرب آنے کی کوشش، بحرینی شہریوں کوسزا

 کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ میں ردوبدل سنگین جرم ہے(فائل فوٹو سبق)
کنگ فہد پل کے راستے سعودی عرب آنے کے لیے جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے بحرینی شہریوں کو ایک ایک برس قید کی سزا دی گئی ہے۔ 
بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق کہ بحرینی شہریوں کو کنگ فہد پل کے راستے سعودی عرب جاتے ہوئے شک پر روکا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ کورونا ٹیسٹ سرٹیفیکٹ جعلی تھے۔
حکام نے جب سرٹیفکیٹ چیک کرایا تو جعل سازی ثابت ہوئی جس پر انہیں فوجداری کی عدالت بھیج دیا گیا۔ بحرین کے دونوں شہریوں کو جو جعلسازی کے مرتکب ہوئے تھے ایک، ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے سربراہ نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ میں ردوبدل سنگین جرم ہے جس پر دس برس تک قید کی سزا بحرینی قانون کے تحت دی جاتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی شہریوں کے حوالے سے یہ اطلاع کہ وہ کورونا ٹیسٹ کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر مملکت پہنچنے والے ہیں سعودی حکام نے دی تھی- 

شیئر: