Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چھ انڈین ریسٹورنٹ، جہاں کھانے کا لطف نرالا ہے

چند انڈین ریسٹورنٹ لاجواب ذائقے کے حامل ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے میں چند ایسے بہترین انڈین ریسٹورنٹ موجود ہیں جہاں کا کھانا لاجواب ذائقے کا حامل ہوتا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق  انڈیا کے مزیدار اور ناقابل فراموش ریستوران کا ذائقہ یہاں آنے والوں  کو اپنی گرفت میں لے  لیتا ہے، جیسے دال ماش اور روغن جوش، تازہ اور  اعلیٰ معیاری اجزا کے ساتھ  کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتا  ہے۔

جدہ کے ہلٹن ہوٹل میں واقع یہ ڈائننگ سپاٹ انڈین کھانوں کے شوقین حضرات کے لئے ایک لازمی جگہ ہے۔
دلکش مینو کےعلاوہ یہ  ریستوران  فائیو سٹار ماحول بھی پیش کرتا ہے جو آپ کی شام  یقینی طور پر یادگار بنا دے گا۔

ایسے ہی انڈین کھانے کے شوقین ریاض میں قائم ریستوران کے مینو کا بھی مزہ لیں گے جو مستند شمالی ہند کے کھانا پیش کرتا ہے، چاہے وہ چکن مکھنی  ہو یا تندوری روٹی۔

ریاض میں یہ ہوٹل منہ میں پانی لانے والے روایتی انڈین پکوان جیسے کری اور بریانی کے علاوہ  حلومی سموسہ کے علاوہ دال چاول  پیش کرتا ہے۔

الخبر  کے موون پک میں واقع خوبصورت ڈائننگ سیکشن جہاں کی نگرانی  تھری سٹار شیف ونیت بھاٹیا کر رہے ہیں۔

انڈین کھانوں کے حقیقی ذائقے اور بھوک بڑھا دینے والی خوشبو یہاں کا خاصہ ہے۔
یہاں پر موجود منفرد مینو میں روایتی انداز کے ساتھ بہت سے انڈین  پکوان بھی شامل ہیں۔
 

شیئر: