Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ یمن کی سیامی بچی عائشہ کی صحت بہتر ہے‘

آئندہ دو ماہ کے دوران والدین کے ساتھ یمن واپس جا سکے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور سرجنوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ یمن کی سیامی بچی عائشہ کی صحت بہتر ہے۔
یاد رہے کہ بارہ روز قبل ہی نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں عائشہ کا کامیاب آپریشن ہوا تھا، ان کو اب انتہائی نگہداشت کے شعبے سے بچوں کے جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں عائشہ کا کامیاب آپریشن ہوا تھا ( فوٹو: ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ ’اب عائشہ کی حالت ٹھیک ہے اور والدین کو معمول کا رسپانس دینے لگی ہے۔‘ 
انہو ں نے بتایا کہ ’مستقبل میں بچی کو فطری انداز میں زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں۔ آئندہ دو ماہ کے دوران وہ اپنے والدین کے ساتھ بصحت و عافیت یمن واپس جا سکیں گی۔‘

عائشہ کو آپریشن کے لیے یمن سے ریاض لایا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر عائشہ کو آپریشن کے لیے یمن سے ریاض لایا گیا تھا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس پورے آپریشن کی شروع سے لے کر آخر تک نگرانی کرتے رہے۔

شیئر: