Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہسپتال میں سیامی بچوں کی زندگی بچا لی گئی

ان کے دو سر، دو ٹانگیں اور تین بازو ہیں۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے زچہ بچہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سیامی بچوں کو دل کی حرکت بند ہوجانے پر فوری طبی امداد فراہم کرکے بچالیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر فایزہ السلمی نے بتایاکہ سیامی بچوں کی زندگی خطرے میں تھی۔ مکہ مکرمہ کے ایک نجی ہسپتال نے کیس منتقل کیا تھا۔  
معائنے سے پتہ چلا کہ سیامی بچوں کا پیٹ اور سینہ مشترک ہے جبکہ ان کے دو سر، دو ٹانگیں اور تین بازو ہیں۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیامی بچوں کے ابتدائی معائنے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ  سیامی بچوں کا ایک جگر ہے۔ ریڑھ کی دو ہڈیاں ہیں۔
ہر ایک کے دو دل اور دو گردے ہیں جو چھوٹے سائز کے ہیں۔ ان میں سے ایک کا سائز بہتر ہے۔ الٹرا ساؤنڈ سے پتہ چلا ہے کہ دونوں کا صرف ایک جگر ہے۔
  ہسپتال کے ایک ڈائریکٹر ڈاکٹرعطیہ الزہرانی نے بتایا کہ  میڈیکل ٹیم نے مشکل صورتحال سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کیس کو بڑے چیلنج کے طور پر لیا۔ 
دوسری جانب ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ہلال المالکی نے بتایا کہ ہسپتال نے سیامی  بچوں کی زندگی بچانے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ کے زچہ بچہ ہسپتال میں سیامی بچوں نے جنم لیا تھا۔

 

شیئر: