Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کا دوسرا تربیتی پروگرام

آرٹس اتھارٹی نے امریکہ اور سپین سےاس شعبے کے افراد کو مدعو کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی نے اداکاری اور ہدایت کاری کا دوسرا جدید تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس تربیتی پروگرام کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو دریافت کرنا اور پیشہ ورانہ کوششوں اور مہارتوں کی مزید نکھارنا ہے۔

تربیتی پروگراموں کا مقصد حصہ لینے والوں کے فن کو نکھارنا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

آرٹس اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پروگرام کی سرگرمیاں ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے سٹیج پر10 دن تک جاری رہیں گی۔
مختلف پروگراموں میں 50 مرد و خواتین کے تربیتی سیشن کئے جائیں گے۔ 150 سے زائد درخواست گزاروں میں سے ان افراد کی سلیکشن کی گئی ہے۔
درخواست گزاروں میں سے مخصوص افراد  کا انتخاب ان کے سابقہ ​​تجربے، اداکاری اور انگریزی زبان سے واقفیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت دو ورکشاپس کئے جائیں گے جن میں تھیٹر اور ڈائریکٹنگ کے شعبوں میں باصلاحیت افراد کی کارکردگی کو پروان چڑھانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

مختلف پروگراموں میں 50 مرد و خواتین کے تربیتی سیشن کئے جائیں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی نے امریکہ اور سپین سےاس شعبے سے منسلک افراد کو مدعو کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد تربیت حاصل کرنے والوں کو عالمی تھیٹر کے تجربات سے ہم آہنگ کرنا اور تھیٹر کے ذریعے پرفارمنگ سے روزگار کے مواقع کو وسعت دینا ہے۔
پروگرام کے ذریعے مختلف علاقوں میں باصلاحیت افراد تک پہنچنے اور انہیں اپنے وطن میں پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آرٹس اتھارٹی کا مقصد تھیٹر کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی کو ابھارنا ، اہل امیدواروں کی ضروریات کو پورا کرنا اور مختصر اور جدید طریقوں سے آن لائن اور سٹیج پر  تربیتی پروگراموں کا اہتمام کر کے تربیت حاصل کرنے والوں کے فن کو فروغ دینا ہے۔
 

شیئر: