Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ دینا امین‘ بصری فنون اتھارٹی کی سربراہ مقرر

وزارت ثقافت نے گیارہ نئے ثقافتی ادارے قائم کیے ہیں(فوٹو،العربیہ)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر فرحان نے ’دینا امین ‘ کو ادارہ بصری فنون (ویژول آرٹس اتھارٹی) کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن  مقرر کردیاہے –
’دینا امین‘ بصری فنون کے شعبے سے متعلق وزارت ثقافت کے تصور کو عملی جامہ پہنائیں گی اور اتھارٹی کے کارکنان کو فرائض کی ادائیگی میں سہولیات مہیا کریں گی-
العربیہ نیٹ کے مطابق دینا امین بصری فنون ویژول آرٹس کی تعلیم حاصل کیے ہوئے ہیں اور اس فیلڈ میں کام کرنے کا  وسیع تجربہ رکھتی ہیں-
دینا امین  امریکی ریاست میسا چوسٹس کے ویزلی کالج سے  معماری انجینیئرنگ اور فنون کی تاریخ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں وہ معماری انجینیئرنگ کے میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ سے ٹریننگ کورس بھی کیے ہوئے ہیں-
دینا امین 20 برس سے زیادہ عرصے سے بصری فنون کی ماہر سپیشلسٹ انٹرنیشنل کمپنیوں میں پیشہ ورانہ انداز سے منفرد خدمات انجام دے رہی ہیں-
آرٹس اور ڈیزائن کی خرید و فروخت میں عالمی شہرت رکھنے والی کمپنی فلپس اور دنیا بھر میں آرٹس نیلامیاں کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کرسٹیز میں کلیدی عہدوں پر کام کرچکی ہیں-
وزارت ثقافت نے حال ہی میں گیارہ نئے ثقافتی ادارے قائم کیے ہیں ان میں ویژول آرٹس اتھارٹی بھی شامل ہے-
ویژول آرٹس اتھارٹی وزارت ثقافت کے رجحانات اور تصورات کے تناظر میں بصری فنون کے شعبے کو منظم کرے گی- شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سپیشل سٹراٹیجی تیار کی جائے گی-

شیئر: