Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحوں کے لیے کیا ترغیبات ہیں؟

سعودی عرب نے ستمبر 2019 میں سیاحت کے لیے پہلی بار اپنے دروازے کھولے تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹورازم اتھارٹی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر نمائش میں پویلین کے ذریعے چار روزہ سیاحتی پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ نمائش مشرق وسطی میں سیاحت کے حوالے سے اہم ترین بین الاقوامی پروگرام کی حیثیت رکھتی ہے۔  
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی پویلین میں سیاحتی ادارے شریک ہیں۔ پویلین میں سیاحتی تجربات، تاریخ نوادر، تاریخی مقامات اور قابل دید سیاحتی مراکز کا تعارف کرایا جا رہا ہے۔ 
سعودی پویلین کے منتظمین خاص طور پر بحیرہ احمر میں ریزورٹس، العلا کمشنری کے شہر الھجر شہر اور اور الدرعیہ کے تاریخی مقامات کا تعارف کرا رہے ہیں۔ یہ بھی بتا رہے کہ سعودی عرب ماحولیاتی، ثقافتی، سماجی تنوع کے حوالے سے قابل دید سیاحتی ملک ہے۔ 
سعدوی پویلین میں مشرق وسطی اور دنیا بھر کے سیاحتی پروگرام ترتیب دینے والی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں۔ سیاحتی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے مشترکہ پروگراموں پر بات ہو رہی ہے۔
سعودی عرب نے ستمبر 2019 میں سیاحت کے لیے پہلی بار اپنے دروازے کھولے تھے تب سے اس سلسلے میں کیا پیشرفت ہوئی اس بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد حمید الدین نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب کے دروازے سیاحوں کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔‘
سعودی ٹورازم اتھارٹی نے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’سعودی ٹورازم اتھارٹی دبئی انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ نمائش میں شریک ہے۔‘
اس کا مقصد پوری دنیا کو یہ بتانا ہے کہ سعودی عرب سیاحتی خزانوں سے مالا مال ہے۔ یہاں سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی رنگا رنگی پائی جاتی ہے۔ مملکت میں متعدد موسم ہیں۔ بعض علاقے سرد اور دیگر گرم جبکہ کئی پرفضا مقامات کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ 
 اس نمائش میں شرکت کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ایک مضبوط شراکت قائم کی جائے تاکہ قومی سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے۔ 
سعودی ٹورازم اتھارٹی اندرون و بیرون ملک سے سیاحوں کو سیاحت پر آمادہ کرنے کے لیے نئی پرکشش پیشکشں تیار کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ دبئی نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی اس دوران نمائش کے شرکا کو اس بات سے آگاہ  کرتی رہے گی کہ سعودی عرب خوبصورت ترین سیاحتی مقامات سے مالا  مال ہے۔
سعودی عرب میں ٹورسٹ ریزورٹس اچھی خاصی تعداد میں ہیں بحیرہ احمر اس حوالے سے  مالا مال ہے جبکہ العلا اور الدریعہ کے تاریخی مقامات سے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ 

شیئر: