Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر وائرل

یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے( فوٹوٹوئٹر حرمین)
سعوی عرب میں مکہ مکرمہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی کے منظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وڈیو میں آسمانی بجلی کلاک ٹاور پر گرتی نظر آرہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے۔ کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے۔

تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 

شیئر: