Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر گمراہ کن اشتہار، سنیپ چیٹ سٹار پر جرمانہ اور پابندی

صارفین کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی( فائل فوٹو الشرق الاوسط)
سعوی عرب میں وزارت تجارت نے شاپنگ سینٹر کے مالک اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت پر 5 لاکھ ریال کا جرمانہ کیا ہے۔
وزارت تجارت نے موقف اختیار کیا کہ ’سنیپ چیٹ پر اشتہارات کے ذریعے صارفین کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں بتایا کہ ’سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت پر دو لاکھ  ریال جرمانہ کیا گیا اور اسے آئندہ ای کمرشل ایڈورٹائز سے روک دیا گیا ہے، یہ  دو ماہ تک پابندی برقرار رہے گی‘۔
وزارت تجارت نے ایک فیصلہ یہ بھی کیا کہ’ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت کے خلاف قرارداد شائع کی جائے گی‘۔ 
وزارت تجارت اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ’ اشتہارات کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش پر سوشل میڈیا کی متعدد مشہور شخصیتوں کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی ہے‘۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’جس کمرشل سینٹر نے اشتہار کا اہتمام کیا تھا اس کے پاس متعلقہ سرگرمی کا لائسنس بھی نہیں تھا جبکہ اشتہار کا مضمون غلط معلومات اور توہین آمیزمواد پر مشتمل تھا۔‘
وزارت تجارت نے کمرشل سینٹر پر تین لاکھ ریال کا جرمانہ کیا اور اسے دو ماہ تک آن لائن کاروبار سے روک دیا گیا۔ 
 

شیئر: