Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سنیپ چیٹ ‘ کی مزید 13 شخصیات کے خلاف کیسز درج

کورونا ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف وزارت کی کارروائیاں جاری (فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے اور تجارتی مراکز کے اشتہارات بنانے پر ’سنیپ چیٹ ‘ کی مزید 13 معروف شخصیات کے خلاف کیسز درج کرلیے گئے۔ وزارت تجارت نے کورونا خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق اب تک سنیپ چیٹ کی معروف شخصیات کی تعداد 20 ہو چکی ہے جن پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی درج کی گئی ہے۔
سنیپ چیٹ کی جن مشہورشخصیات پرخلاف ورزی درج کی گئی ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تجارتی مراکز کے لیے اشتہاری مہم کی جس سے ان مارکیٹوں میں لوگوں کا غیر معمولی ازدحام کے سبب کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

اشتہار میں افتتاح کے موقع پر لوگوں بڑی تعداد میں آنے کی دعوت دی(فوٹو، الریاض)

قبل ازیں وزارت تجارت نے سنیپ چیٹ کی 7 معروف شخصیات جن میں خواتین بھی شامل تھیں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انکا کیس وزارت داخلہ کو ارسال کردیا تھا جبکہ مزید خلاف ورزیوں پر13 شخصیات کے خلاف کیس وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ تجارتی مالز اور مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے واضح طورہدایت کی تھی کہ مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کیاجائے جس کی پابندی کرنا مارکیٹ و دکاندار کا فرض ہے خلاف ورزی پرچالان کیاجائے گا۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہدایت کے بعد سوشل میڈیا کی معرف شخصیات نے مختلف دکانوں ، شورومز ، ورکشاپس ، فرنیچر اور گھڑیوں کی دکان کا اشتہار بناتے ہوئے لوگوں کو وہاں آنے کی دعوت دی جس سے دکانوں اور تجارتی مراکز میں غیر معمولی ازدحام ہونے کا اندیشہ تھا۔
واضح رہے اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد کمرشل دکانوں اور مالز کو بند کیا جاچکا ہے جن کی اشتہاری مہم سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات نے کی تھی جس کی وجہ سے افتتاح والے دن لوگوں بڑی تعداد میں وہاں پہنچنے سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل ممکن نہ ہونے پر مالز سیل کیا گیا تھا۔

شیئر: