Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یونیورسل پوسٹل یونین کے دو اداروں کا ممبر منتخب

مجلس انتظامیہ اور انویسٹمنٹ کونسل کی رکنیت کے لیے ووٹنگ ہوئی( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب یونیورسل پوسٹل یونین کے دو اداروں کا 2021 سے 2025 تک رکن منتخب ہو ہے۔ 192 ممالک انتخابات میں شریک ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یونیورسل پوسٹل یونین کی 27 ویں کانفرنس 9 سے 27 اگست تک آئیوری کوسٹ میں منعقد ہوئی ہے۔
کانفرنس کے شرکا یونین کی مجلس انتظامیہ اور انویسٹمنٹ کونسل کی رکنیت کے لیے ووٹنگ میں شریک ہوئے۔ 
یونیورسل پوسٹل یونین کے دو اداروں کی رکنیت  ملنے سے سعودی عرب ڈاک خدمات کے فروغ میں زیادہ موثر کردارادا کرے گا اور آرگنائزیشن کی حکمت عملی کو کامیاب بنانے کے  لیے تعاون دے گا۔ 
سیکریٹری مواصلات و سربراہ سعودی وفد انجینیئر خالد البکری نے بتایا کہ سعودی عرب جب سے یونیورسل پوسٹل یونین کا ممبر بنا ہے تمام پروگراموں اور اجلاسوں میں پابندی سے شرکت کررہا ہے۔

شیئر: