Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پناہ گزینوں پر حملہ نہیں کیا گیا، العسیری

ریاض.... عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل احمد العسیری نے واضح کیا ہے کہ یمن کے ساحلوں کے بالمقابل صومالیہ کے پناہ گزینوں کی کشتی پر اتحادی افواج کی بمباری کے دعوے غلط ہیں۔ عسیری نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پناہ گزینوں کی کشتی پر جمعہ کو حملہ کیا گیا لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں 31پناہ گزیں ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ عسیری نے کہا کہ اتحادی افواج الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینا چاہتے ہیں تاکہ یمنی عوام کیلئے امدادی سامان کی ترسیل بحفاظت جاری رکھی جاسکے۔

شیئر: