Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ناکارہ گاڑیوں کی معلومات کے لیے پلیٹ فارم

ناکارہ گاڑی پر سٹیکر لگا کر سات دن کا وقت دیا جاتا ہے- (فوٹو: مکہ مکرمہ میونسپلٹی ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ناکارہ گاڑیوں اور ڈھانچے کی شکل اختیار کرنے والی کاروں کو مقررہ کارروائی کے بعد سڑکوں اور پبلک مقامات سے اٹھوا لیا ہے۔ میونسپلٹی نے اس قسم کی گاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پلیٹ فارم قائم کردیا ہے۔
اس حوالے سے مکہ میونسپلٹی  نے لنک  https://www.holymakkah.gov.sa/Static/Pages/QueryReservedCars.aspx  جاری کیا ہے۔  
سبق اور اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے مطابق مقدس شہر میں مختلف مقامات پر کھڑی بے کار اور ڈھانچے میں تبدیل شدہ گاڑیوں کو اٹھوانے سے قبل ان پر سٹیکر لگائے گئے تھے جن میں انہیں اپنے طور پر اٹھوانے کی مہلت دی گئی تھی جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ سٹیکر چسپاں کرنے کے سات روز بعد گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ 
میونسپلٹی نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ المعابدہ، الشوقیہ، اور الشرائع بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے والی سڑکوں اور گلیوں سے بے کار کھڑی 361 گاڑیاں اٹھوائی گئی ہیں۔ 
مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف محلوں، چوراہوں اور اہم پبلک مقامات پر ایک عرصے سے کھڑی بے کار گاڑیوں سے شہر کا منظر اور اس کا حسن متاثر ہورہا ہے۔ اس لیے ان گاڑیوں کو شہر سے ہٹانے کی مہم چلائی جارہی ہے جہاں جو بھی ایسی خراب یا عرصے سے لاوارث کھڑی گاڑی نظر آئے گی اسے سٹیکر لگانے کے سات روز بعد اٹھوالیا جائے گا۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: