Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی طرف سے ابہا ائیر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری انفراسٹریکچر کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے( فائل فوٹو اے ایف پی)
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری انفراسٹریکچر پر حملوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران حوثیوں کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرار داوں کی بار بارخلاف ورزی کے حوالے سے سوال پر عالمی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ بین الاقوامی قانون بہت واضح ہے کہ شہری انفراسٹریکچر کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے‘۔
 ترجمان نے مزید کہا کہ’ ہم ماریب کے اطراف دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی اور انسانی جانوں کے ضیاع سے متعلق بھی فکر مند ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقوں کے لیے اپنے سیاسی عزم کی تجدید کرنا بہت ضروری ہے‘۔
یاد رہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارود بردار ڈرون کے دو حملے ناکام بنائے گئے تھے۔
عرب اتحاد نے یمن میں لانچنگ پیڈ کو اس وقت تباہ کیا جب اس سے ایک تیسرا بارود بردار ڈرون ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے لیے بھیجے جانے والا تھا۔
 تباہ کیے جانے والے ڈرون کے ملبے سے ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ایک کمپنی کے 8 کارکن زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا۔ عمارت کے فرنٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

شیئر: