Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کو سے نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
 ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کونشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔‘
ترجمان نے کہا کہ ’اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔‘
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’واقعے میں شہریوں کے زخمی ہونے اور مسافر جہاز کو نقصان پہنچنے پر افسوس ہے۔‘
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے اور حملے فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘
’حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور خطے اور سعودی عرب کی سلامتی و امن کے لیے خطرہ ہیں۔‘
ترجمان کے مطابق ’خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کو لاحق ہر خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی اور حمایت کرتے ہیں۔‘

شیئر: