Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوائس ہوٹلز یورپ سعودی عرب میں 10 ہوٹل تعمیر کرے گا

ریڈیسن گروپ نے پانچ نئے ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
ہوٹل انڈسٹری کے کووڈ 19 کی وبا سے متاثر ہونے کے باوجود چوائس ہوٹلز نے اگلے پانچ سالوں میں سعودی عرب میں کم از کم 10 نئے ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق چوائس ہوٹلز یورپ خود کو چوائس ہوٹلز ای ایم ای اے کے طور پر تبدیل کر رہا ہے کیونکہ اس نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (مینا) میں عوامی طور پر درج ٹریول کمپنی سیرا ہولڈنگ گروپ کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سیرا ہاسپٹیلیٹی کے ساتھ اپنا ماسٹر لائسنس معاہدہ جاری رکھا ہوا ہے۔
معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اس وقت پورے سعودی عرب میں چوائس ہوٹلز برانڈز کے لیے کئی منصوبے ترقی کے مختلف مراحل میں موجود ہیں۔
پہلی تین پراپرٹیز کلیرین جدہ ائیرپورٹ، کمفرٹ کنگ روڈ جدہ اور کمفرٹ العلیا ریاض اس سال کے آخر میں کھلنے والی ہیں اور ابھی پری بک کے لیے دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ ریڈیسن گروپ نے رواں برس مارچ میں سعودی عرب میں پانچ نئے ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ریڈیسن ہوٹل گروپ نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے کل آٹھ نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق ریڈیسن ہوٹل گروپ کے سینیئر نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ٹم کارڈن نے کہا تھا کہ ’مشرق وسطیٰ اور افریقہ ہمارے منصوبے کے دو اہم علاقے رہیں گے۔‘
ٹم کارڈن نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب ریڈیسن کے لیے ایک خصوصی مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے لیے گروپ کی نصف سرمایہ کاری اور آپریشنز سعودی عرب میں جاری ہیں۔‘
ٹم کارڈن کے مطابق ’ہم اس وقت سعودی عرب میں 3500 سے زائد کمروں پر مشتمل 20 سے زائد ہوٹلز، ریزورٹس اور اپارٹمنٹس چلا رہے ہیں اور 2025 تک اس تعداد کو دو گنا کیا جا رہا ہے۔‘

شیئر: