Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2020 میں ہوٹلوں کو ایک ارب 60 کروڑ ریال کا منافع ‘

سیکریٹری حج و عمرہ کے مطابق ’اعتمرنا ایپ کی بدولت ہوٹلوں کے کاروبار میں خاظر خواہ اضافہ ہوا (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی سیکریٹری حج وعمرہ انجینیئر ھشام سعید نے کہا ہے کہ اعتمرنا اعمال پروگرام کی بدولت 2020 کے دوران ہوٹلوں کو ایک ارب 60 کروڑ ریال کا منافع ہوا ہے۔  
الاخباریہ چینل کے مطابق سیکریٹری عمرہ نے کہا کہ اعتمرنا اعمال کے ذریعے سیاحتی اداروں کو عمرہ اجازت نامے جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس کی بدولت منافع ایک ارب 60 کروڑ ریال تک پہنچ گیا۔  
ھشام سعید نے بتایا کہ اعتمرنا ایپ پروگرام کی بدولت ہوٹلوں کا کاروبار خاطر خواہ حد تک بڑھا ہے۔
سیکریٹری عمرہ  کا کہنا ہے کہ اعتمرنا اعمال پروگرام کی بدولت ہوٹلوں نے اپنے یہاں ٹھہرنے والوں کے لیے آن لائن عمرہ اجازت نامے جاری کرائے۔ اس سے ان کی آمدنی میں معقول اضافہ ہوا ہے۔  
سیکریٹری عمرہ نے بتایا کہ اب تک بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 3.5 ہزار سے زیادہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 2770 عمرہ زائرین سعودی عرب آ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت حج نے مکہ اور مدینہ میں ہوٹلوں کی مدد کے طریقے دریافت کرنے اور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: