Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

ملزمان میں دو کا تعلق شام اور ایک کا مصر سے ہے۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے ریاض میں 75 ہزار 794 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی کوشش محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم ریاض کے ساتھ تعاون کرکے ناکام بنائی گئی ہے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ دو کا تعلق شام اور ایک کا مصر سے ہے۔
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ گرفتار شدگان کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: