اکثر اوقات لوگوں کو رات میں سونے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔اس کے برعکس کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بستر پر لیٹتے ہی سوجاتے ہیں۔لیکن سوتے ہوئے ان کےساتھ کئی عجیب و غریب چیزیں رونما ہوتی ہیں۔جیسے کچھ لوگ سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں، کچھ لوگوں کو ایسا خواب آتا ہے کہ وہ اونچائی سے گر گئے ہیں وغیرہ وغیرہ،جس کی وجہ سے آپ کی نیند خراب ہوجاتی ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ گہری نیند میں سونے کی وجہ سے ایسے خواب اور دوسری طرح کی چیزیں سوتے وقت رونما ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی کئی عجیب چیزیں سوتے ہوئے لوگوں کے ساتھ پیش آتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رال بہنے کی کئی وجوہ ہیں، اس کی ایک وجہ تیزابیت ہے۔جن افراد کو تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے ان کو سوتے ہوئے رال بہنے جیسی شکایت ہوتی ہے۔








