اپنی حیرت انگیز خوبصورتی اور شفاف نیلے آسمان کے لیے مشہور صحرائے ربع الخالی کو ریتیلے صحراؤں میں سب سے بڑا صحرا کہا جاتا ہے۔ یہ جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرقی علاقے کے تین چوتھائی رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ ربع الخالی سعودی عرب میں واقع ہے تاہم جنوب اور مشرق کی جانب عمان ، متحدہ عرب امارات اور یمن تک پھیلا ہوا ہے۔
اس میں 300 میٹر تک بلند و بالا ریت کے بڑے ٹیلے ہیں جو اسے دیگر صحراؤں میں نمایاں کرتے ہیں۔ اس کا مجموعی رقبہ 6 لاکھ 40 ہزار مربع کلو میٹر ہے جو کہ مملکت کے 67.7 فیصد ریتیلے علاقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیکھیے ایس پی اے کی ویڈیو