آرمینیا کی نمک کی کان میں ایک ہیلتھ کلینک بھی قائم ہے جہاں دمے کے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ اس سے وابستہ ڈاکٹر انوش ووسکانیان کا کہنا ہے کہ یہاں ماحول آئیونائزڈ ہے اور درجہ حرارت تقریباً 19 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے جس سے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے تاہم وہاں کی حکومت اسے بند کیوں کرنا چاہتی ہے؟ جانیے اے ایف پی کی اس ویڈیو رپورٹ میں