Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹرک ڈرائیوروں کے لیے  نئی ہدایات کیا ہیں؟

ٹرکوں کے داخلے کے حوالے سے نئے ٹائم ٹیبل کا آغاز جدہ سے ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی  نے بڑے شہروں میں ٹرکوں کے داخل ہونے کے اوقات کار متعین کرنے کے لیے آن لائن ٹائم ٹیبل سسٹم جاری کردیا- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ نئے ٹائم ٹیبل پر عمل درآمد کا آغاز جدہ سے ہوگا-
یہ فیصلہ شہروں کے باہر ٹرکوں کے اژدحام کو روکنے اور ٹرانسپورٹ کا معیار بہتر بنانے کے  لیے کیا گیا ہے- 

رش کے اوقات میں ٹرکوں کے شہروں میں داخلہ پرپابندی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئے نظام پر عمل درآمد کی بدولت سامان لانے لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھی سہولت ہوگی-
آئندہ وہ مقررہ اوقات ہی میں شہروں میں داخل ہوں گے اور رش والے اوقات میں شہروں کا رخ نہیں کریں گے- 
نئے پروگرام سے مملکت کے تمام علاقوں اور شہروں میں کارگو سروس میں تیزی آئے گی- اس کی بدولت سامان طلب کرنے والوں کو بھی آسانی ہوگی اور انہیں پتہ ہوگا کہ انہیں مطلوبہ سامان کب ملے گا- 
واضح رہے ٹریفک قانون کے مطابق شہروں میں ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے اوقات مقرر ہیں جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیور کا چالان کیاجاتا ہےـ
شہروں میں رش کے اوقات کے دوران بڑی گاڑیوں کو داخل ہونے نہیں دیا جاتا تاکہ ازدحام نہ ہوـ

شیئر: