Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکار کے اشارے پر عمل نہ کرنے پر کتنا جرمانہ

خلاف ورزی پر 500 سے 900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔فوٹو: اخبار24
سعودی ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہم شاہراہوں پر متعین ٹریفک پولیس اہلکار کی ہدایات پر عمل نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی۔
 اس خلاف ورزی پر 500 سے 900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔
ٹریفک پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا ’بعض مقامات پر ضرورت پڑنے کی صورت میں ٹریفک اہلکاروں کو متعین کیا جاتا ہے جو ٹریفک سگنل کی موجودگی میں بھی اپنے طور پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے عمل کو جاری رکھتے ہیں‘۔ 

محکمہ ٹریفک نے جنوری میں ٹریفک قانون کا لائحہ عمل جاری کیا تھا۔ فوٹو: اخبار24

بیان میں کہا گیا ’ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک سنگل کے بجائے ٹریفک اہلکار کے اشارے پر توجہ دیں جو حالات کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کو منظم کر رہا ہوتا ہے‘ ۔
’قانون کی دفعہ چار کی شق نمبر سات کے مطابق ٹریفک اہلکار کے اشارے پرعمل نہ کرنا قانون شکنی شمار ہوگی اور ایسا نہ کرنے والے پر900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے‘۔
یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک نے جنوری 2020 کے شروع میں ٹریفک قانون کا لائحہ عمل جاری کیا تھا۔
 محکمے نے خبردار کیا کہ بعض ٹریفک خلاف ورزیاں پر خطر ہیں۔ ان کے جرمانے بھی بھاری ہیں۔ نمایاں ترین سگنل توڑنا، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نہ کرانا، گاڑیوں کے شیشے رنگین کروانا اور ٹائر سکریچنگ شامل ہیں۔

شیئر: