Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شوق کا مول نہیں‘ شہری نے گھر میں پرانی گاڑیوں کا میوزیم بنا لیا

میوزیم کے دو حصہ بنائے گئے ہیں ایک گاڑیوں کا جبکہ دوسرے میں موٹرسائیکلیں ہیں۔
سعودی شہری نے اپنے گھر کے گودام کو قدیم وکلاسیکل گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے میوزیم میں تبدیل کردیاـ قدیم گاڑیاں جمع کرنے کی خواہش کو ریٹائرمنٹ کے بعد حقیقت کا روپ دے دیاـ
اخبار 24 نے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ عبدالعزیز نامی سعودی شہری جو کہ سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ میں ملازم تھے، نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی گودام جہاں سکریپ جمع کیا جاتا تھا کو صاف کرکے اس کی مرمت کی اور رنگ و روغن کرنے کے بعد گودام کونئی شکل دے دی۔
شہری نے گودام کو کلاسیکل گاڑیوں اور قدیم موٹرسائیکلوں کے میوزیم میں تبدیل کردیا ـ اس حوالے سے عبدالعزیز نے بتایا کہ انہیں بچین سے ہی نئی چیزیں بنانے کا شوق تھا خاص طور پر گاڑیوں سے ان کو خصوصی لگاؤ تھا۔

گودام میں سکریپ جمع کیا جاتا تھا جسے شوروم بنا دیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر)

گودام کو کاروں کا میوزیم بنانے کے حوالے سے عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پرانی کاریں جمع کرنے کی بڑی وجہ تیزی رفتار تبدیلی ہے، میری خواہش ہے کہ عہد رفتہ کی یادوں کو ایک جگہ اکھٹا کروں تاکہ آنے والی نسلیں ان کے بارے میں جان سکیں۔
میوزیم دوحصوں پرمشتمل ہے ایک میں قدیم اورکلاسیکل گاڑیاں رکھی گئی ہیں جبکہ دوسرا حصہ موٹرسائیکلوں کے لیے ہے، جہاں انواع و اقسام کی موٹرسائیکلوں کو جمع کیا گیا ہےـ

قدیم و کلاسیکل گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کا خیال رکھا جاتا ہے۔

سعودی شہری کے بیٹے بھی میوزیم کی دیکھ بھال اور گاڑیوں کی اصلاح و مرمت میں اپنے والد کے معاون ہیں۔ میوزیم میں رکھی گئی گاڑیوں کی اصلاح ومرمت کرکے انہیں فعال حالت میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: