Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی چار کوششیں ناکام 

سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے  گیارہ لاکھ 21 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ بری، بحری اور فضائی راستوں سے منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کی اجا رہی تھی۔
العربیہ اور الاقتصادیہ کے مطابق محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے بیان میں کہا ہے کہ سمگلنگ کی پہلی کوشش ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے کی گئی ہے۔

نشہ آورگولیاں گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپا کر لائی گئی تھیں(فوٹو الاقتصادیہ)

کسٹم افسران نے آٹے کے پیڑے میں انتہائی مہارت سے چھپا کر 112.810 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
کسٹم حکام نے واٹر فلٹر میں چھپا کر پارسل کے ذریعے بھیجی گئی 80 ہزار نشہ آور گولیوں کی ایک  اور کوشش ناکام بنائی ہے۔
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے بتایا کہ  ضبا بندرگاہ کے کسٹم حکام نے 917.636 نشہ آور گولیاں اور سعودی عرب و بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد سمندری پل پر 11.276 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

پارسل کے ذریعے بھیجی گئی منشیات کی ایک اور کوشش ناکام بنائی گئی( فوٹو الاقتصادیہ)

نشہ آورگولیاں انتہائی مہارت سے گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپا کر لائی گئی تھیں۔ 
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے انتباہ کیا کہ سعودی عرب لائی جانے والی نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائی جائےگی اس کے لیے افسران پرعزم ہیں۔

شیئر: