Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سکیورٹی انٹرنیشنل فورم آئندہ برس ہوگا

نیشنل  اتھارٹی فار سائبر سیکیورٹی یکم فروری سے دو فروری 2022 منگل اور بدھ کو ریاض میں سائبر سیکیورٹی انٹرنیشنل فورم منعقد کرے گی- خادم حرمین شریفین فورم کی سرپرستی کریں گے- 
 ’ایس پی اے‘ کے مطابق سائبر سیکیورٹی فورم  Rethinking the Global Cyber Order  کے عنوان سے ہوگا- 
بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین مختلف سرکاری اداروں کے اعلی عہدیدار، این جی اوز، اکیڈمیوں، فکری مراکز کے نمائندے،  اہم بین الاقوامی کمپنیوں خصوصا اعلی درجے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ذمہ داران ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور سائبر سیکیورٹی فیلڈ کے پالیسی ساز فورم سے خطاب کریں گے- 
 فورم کا مقصد سائبر سیکیورٹی امور کے بارے میں معلومات کے نئے افق کھولنا ہے-  یاد رہے  کہ  7 اپریل  2021 کو سائبر سیکیورٹی انٹرنیشنل فورم کے ورچول اجلاس ہوئے تھے جو کامیاب رہے تھے-
سو ملکوں کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد نے اس میں شرکت کی تھی- فورم کا پہلا ایڈیشن فروری 2020 میں سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 کے سائبان تلے منعقد ہوا تھا-
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2 بین الاقوامی اقدامات کا اعلان کیا تھا- انہوں نے سائبر فیلڈ میں بچوں کے تحفظ اور سائبر سیکیورٹی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات پیش کرکے پذیرائی حاصل کی تھی- 

شیئر: