Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں کورونا ایس اوپیز کی 153 خلاف ورزیاں، 7 دکانیں سیل

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے(فوٹو ٹوئٹر)
کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر مشرقی ریجن کی بلدیہ نے گزشتہ دوروز میں 7 دکانیں سیل جبکہ 153 مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں ـ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے ـ  
امورصحت سے متعلق بلدیہ کے ذیلی ادارے کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کارروائیاں کرتے ہیں جن کے تحت دکانوں اورشاپنگ مالز میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہ کرنے والے دکانداروں کا چالان کیا جاتا ہے علاوہ ازیں جن مارکیٹوں اور دکانوں میں جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والا آلہ نہ رکھا ہو ان پربھی خلاف ورزی درج کی جاتی ہےـ 
مشرقی ریجن میں بلدیہ کی ٹیموں نے گزشتہ دو روز میں مختلف مارکیٹوں کے 2564 تفتیشی دورے کیے جن میں 7 دکانوں میں ضوابط کی خلاف ورزیوں پرانہیں سیل کیا گیاـ 
اس ضمن میں بلدیہ کا کہنا ہے کہ ضوابط پرعمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے ـ دکانوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے جبکہ ہرآنے والے کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کےلیے ڈیجیٹل ٹیمپریچر میٹر لازمی طورپرفراہم کیاجائےـ 
وہ دکانیں جہاں تھرما میٹرفراہم نہیں کیاجاتا یا ضوابط کی دیگر خلاف ورزیاں نوٹ کی جاتی ہیں انہیں ابتدائی طورپر انتباہی نوٹس جاری کیے جاتے ہیں دوبارہ خلاف ورزی ریکارڈ کیے جانے پرچالان کیا جاتا ہےـ 

شیئر: