Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط کی خلاف ورزی پر 12 سو موٹر سائیکلیں ضبط

’موٹر سائیکل کے بھی ملکیتی کاغذات، لائسنس، نمبر پلیٹ اور کچھ دیگر ضوابط ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ضوابط کی خلا ف ورزی پر ملک کے مختلف شہروں سے 1224 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہے‘۔
’محکمہ ٹریفک کے تفتیشی اہلکاروں کو واضح ہدایت ہے کہ ایسی ہر موٹر سائیکل کو ضبط کیا جائے جس کا مالک ضوابط کی پابندی نہیں کرتا‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑی چلانے کے لیے لائسنس اور ملکیتی کاغذات کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی ہے اسی طرح موٹر سائیکل چلانے کے لیے بھی کچھ ضوابط ہیں‘۔
’موٹر سائیکل کے بھی ملکیتی کاغذات، لائسنس، نمبر پلیٹ اور کچھ دیگر ضوابط ہیں جن کی خلاف ورزی ٹریفک جرم ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کا شوق رکھنے والوں کو چاہئے کہ وہ ان تمام ضوابط کی پابندی کریں جو ٹریفک قوانین میں درج ہیں‘۔

شیئر: