Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ساحلوں کی صفائی کے لیے سینکڑوں رضاکار متحرک

اس مہم کا انتظام عالمی صفائی کے دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ فوٹو: عرب نیوز
پانچ سو سے زائد افراد نے جدہ میں خلیج سلمان اور الیگزینڈریا کے ساحلوں پر صفائی کی۔ اس مہم کا اہتمام حجاز بلاگرز نامی ایک سعودی کمیونٹی گروپ نے کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو صفائی کی اس مہم کے دوران رضاکاروں نے ساحلوں سےکچرا اٹھایا، جبکہ 20 غوطہ خوروں نے سمندر میں سے کچرا اکھٹا کیا۔
کُل ملا کر 50 ہزار ضائع شدہ چیزیں ساحل اور سمندر سے ہٹائی گئیں۔
ساحلوں کو صاف کرنے کی اس مہم کا اہتمام عالمی صفائی کے دن کے موقع پر کیا گیا تھا، جو کہ 18 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی صفائی کے دن کا شمار دنیا میں بڑے پیمانے پر ہونے والی شہری تحریکوں میں ہوتا ہے۔ کرہ ارض کو صاف رکھنے کے لیے یہ مہم 180 ممالک میں چلائی جا رہی ہے۔  
حجاز بلاگرز کی منتظم رؤا عبید نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم ایک پُرعزم ٹیم ہیں جو کہ ماحولیاتی جہت کو اپنے طرز زندگی میں بحال کرنے کے لیے متحد ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کا مقصد ہے کہ پائیدار عادات کی تشکیل دیں جو ایک وسیع آبادی کے گرد معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوں۔
رؤا عبید کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے قوانین میں بہتری لانے اور ری سائکلنگ کا رجحان بڑھانے میں سعودی وژن 2030 کا اہم کردار ہے۔

کُل ملا کر 50 ہزار ذائع شدہ چیزیں ساحل اور سمندر سے ہٹائی گئیں۔ فوٹو: عرب نیوز

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کا مقصد ماحول دوست طریقوں کو متعارف کروانا ہے تاکہ ماحول پر منفی اثرات میں کمی آئے اور ایکو ٹورازم کی صنعت کو فروغ ملے۔‘
رؤا عبید کا ماننا ہے کہ ماحول میں صفائی قائم رکھنے کی کوششیں مملکت کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
اس سے بلاگرز گروپ کے ارکان کو ایکشن لینے اور اپنی مہارت اور پروفائل کو اچھے کاموں کے لیے استعمال کرنے کی ترغیب ملی۔
انہوں نے کہا کہ گروپ کے ارکان مثبت رد و بدل لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا جاری ریکھیں گے۔
رؤا عبید نے بتایا کہ انہوں نے دیگر عالمی دنوں کے لیے تیاری کر رکھی ہے، جس میں عالمی رضاکاروں کا دن اور چھاتی کے کینسر سے آگاہی شامل ہیں۔ ’[ہم] عالمی دن منائیں گے جن کا تعلق سعودی معاشرے کی بھلائی سے ہوگا۔

شیئر: