Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپیس کمیشن کا ’سپیس ہیکاتھون‘ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

سپیس ہیکاتھون 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
مملکت کے آزاد ادارے سعودی سپیس کمیشن نے خلا سے متعلق مقابلے سپیس ہیکاتھون کی رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مقابلے کا مقصد ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکا کو اگلے مہینے امریکی خلائی ادارے ناسا کے انٹرنیشنل سپیس ایپس چیلنج نے لیے تیار کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ ہیکاتھون کا مقصد ہے کہ شرکا کرہ ارض اور خلا میں ہونے والے مسائل کے لیے حل فراہم کر سکیں۔
سپیس ہیکاتھون 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا اور جیتنے والے کو دو لاکھ سعودی ریال یا 53 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
 سعودی سپیس کمیشن اپنے شہریوں کے لیے بہتر اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کے وژن کو ظاہر کرتا ہے۔
اگست میں اس ادارے نے ایک ٹریننگ کیمپ شروع کیا تھا تاکہ سکول کے طالب علموں کو سپیس سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعارف کیا جا سکے۔
یہ اقدام ان کوششوں کا حصہ تھا جس کے تحت مستبقل کے خلا باز اور انجنیئرز کو تیار کیا جا سکے اور ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جا سکے۔
اس کیمپ میں سکولوں میں پڑھائے جانے والی ریاضی اور طبیعیات کو سپیس سائنسز سے جوڑا گیا۔
کیمپ کے شرکا کو روزانہ تین گھنٹوں کے لیے سکھایا جاتا تھا کہ کیسے وہ جو پڑھتے ہیں اسے عملی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: